پاکستان اور ترکی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

پاکستان اور ترکی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
کیپشن: image by facebook

انقرہ : پاکستان اور ترکی کا دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم ، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد فاروق کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے انقرہ میں ترکی کے وفد سے مذاکرات کیے ۔

ترکی کے ریسرچ اینڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایلن نے ترکی وفد کی سربراہی کی ، دونوں وفود نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں ممالک نے خطے میں داعش کے بڑھتے اثرو روسوخ اور حملوں پر قابو پانے کے  لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا ۔