آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

برسٹل: ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،ڈیوڈ وارنر 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق ، انگلینٖڈ میں جاری ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،افغانستان کا 208 رنز کاہدف آسٹریلیا نے با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر  34.5 اوورز میں پورا کرلیا۔

 

آسٹریلیاکی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، دونوں اوپنرز نے 96 رنز کی پارٹنر شپ  قائم کی جس کے بعد ایرون فنچ نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوگئے۔عثمان خواجہ20 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل  افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ،افغانستان کی ٹیم 38.2 اوورز میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ نجیب اللہ زردان 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ گل بدین نائب31،راشد خان 27 اور حشمت اللہ شاہدی 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

آسٹریلیاکی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ 

یادرہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان گل بدین نائب  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔