مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ، چھ ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا

مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ، چھ ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا
کیپشن: image by facebook

منگورہ : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین اور مقامی اہم شخصیات نے مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

دریائے سوات کے دونوں کناروں پر ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جوکہ 5.8 سالوں میں پایہ تکمیل تک پہنچے  گا ، منصوبے سے چھ ہزار کے

قریب افراد کو روزگار میسر آئے گا ۔

ڈیم سے سترہ سو ایکڑ کے قریب اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔