وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے

وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد : وزیرقانون و انصاف فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون و انصاف فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور اب وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔