15 جون کو اسکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

15 جون کو اسکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

اسلام آباد: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ 15 جون کو اسکول کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے  کہا کہ فی الحال پنجاب میں اسکول کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کھول دیے گئے تو کورونا پھیلے گا جو ہم نہیں ہونے دیں گے جبکہ اسکول کھولنے کا مطالبہ کرنے والے کم ہی لوگ ہیں یہ اکثریت کا مطالبہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول کھولنے والے کچھ افراد کو صرف آمدنی میں نقصان کا افسوس ہے۔ 15 جون کو کوئی اسکول نہیں کھلے گا اور جو کھولیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومتی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھلے گا کیونکہ ہمیں بچوں کی زندگیوں کو بچانا ہے تعلیم کا معاملہ مسئلہ نہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ 200 فیصد والدین موجودہ صورتحال میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔