کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 جوان شہید ، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 جوان شہید ، 5 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 جوان شہید ، 5 دہشت گرد ہلاک
سورس: file

کوئٹہ :  کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے 2 حملے کیے ہیں۔  بہادر ی سے مقابلہ کرتے ہوئے 4ا یف سی جوان  شہید اور  6زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی  آر  کے مطابق  جوابی کارروائی میں  5 دہشتگرد مارے گئے، تربت میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو جوان زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا. سیکورٹی فورسز ہر قیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔