سرفراز احمد ابوظہبی پہنچ گئے

سرفراز احمد ابوظہبی پہنچ گئے

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ  کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد سمیت 6 افراد براستہ بحرین ابوظہبی  پہنچ گئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق  ابوظہبی روانہ ہونے والے 4کھلاڑی لاہور اور 2 کراچی کے ہیں۔

  

پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت لاہور سے4 کھلاڑی کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید ابوظہبی روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فلائٹ دستیاب نہ ہونے کے سبب سرفراز احمد کی رونگی میں ایک دن کی یاخیر کی گئی تھی۔