بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ,شاہد خاقان عباسی

بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ,شاہد خاقان عباسی
کیپشن: بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں شاہد خاقان عباسی
سورس: file

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  حکومت آزادکشمیر کا الیکشن چوری کرنے کیلئے سرگرم ہے ۔این سی او سی کاکیا تعلق ہے الیکشن کمیشن سے ؟یہ خط آزادکشمیرمیں ملی  بھگت اور دھاندلی کیلئے ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  نیب کو حکومت کے سیکڑوں ارب کے کیسز نظر نہیں آتے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  میں ہمت ہے تو تفتیش کےدوران کیمرے لگائیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر بہت آسانی سے عمل ہو سکتا ہے۔کیا ملک کے دیگر علاقوں میں الیکشن نہیں ہوئے ؟گلگت میں جو ہوا وہ آج کشمیرمیں دہرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔آزادکشمیر الیکشن میں حکومت دھاندلی کرے گی تو دنیا تو کیا منہ دکھائے گی۔

سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے بیانیئے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ مسلم لیگ نون کے بیانیئے پر اختلاف سے متعلق کسی کو شبہ ہے تو سوال کر لے۔

صحافی کے سوال کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ مریم نواز شریف وقت کے ساتھ گروم ہو جائیں گی، پھر ان کے پاس بھی میدان ہے اور حمزہ شہباز شریف کے پاس بھی۔

شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ شہباز شریف مسلم لیگ نون کے صدر ہیں، فیصلے ان کے ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہو گا۔