بابر اعظم نے شادی کے لیے ہاں کردی

بابر اعظم نے شادی کے لیے ہاں کردی
کیپشن: بابر اعظم نے شادی کے لیے ہاں کردی
سورس: file

اسلام آباد: کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شادی کے لیے ہاں کردی ہے ۔ وہ 2022 میں اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق  قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔ بابر اعظم  اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

 گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیں۔