دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی: وزیر اعظم عمران خان

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی: وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی: وزیر اعظم عمران خان
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر ہونےوالے دہشت گردحملے، جس کےنتیجےمیں4 جوان شہید اور 8زخمی ہوئے کی شدیدمذمت کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اورہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنےکی اجازت نہیں دینگے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے 2 حملے کیے ہیں۔  بہادر ی سے مقابلہ کرتے ہوئے  4ا یف سی جوان  شہید اور  6زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی  آر  کے مطابق  جوابی کارروائی میں  5 دہشتگرد مارے گئے، تربت میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو جوان زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا، سیکورٹی فورسز ہر قیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔