پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ 24 جون کو کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ 24 جون کو کرانے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل میچ 24 جون کو کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز پر بریفینگ دی اور بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کی بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گی اور یہ تاخیر ایل پی ایس ایل 6 میں ڈبل ہیڈرز کی تعداد کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ 
پی سی بی کے مطابق فرنچائزز مالکان کو بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا پروڈکشن کریو اب دبئی میں آئیسولیشن کررہا ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 20 جون کے بجائے 24 جون کو کروایا جائے گا۔ قبل ازیں ابوظہبی حکام نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو ممبر کو ہوٹل سے نکال دیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کیلئے کھلاڑی بھی وہاں پہنچ چکے ہیں اور ان کیساتھ شائقین بھی بے صبری سے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔