آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل کرنے کا عندیہ دیدیا

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل کرنے کا عندیہ دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال ہونے والا ٹی 20ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 2024ءسے 2031ءکے آئی سی سی ایونٹس پر بات کرنے کیساتھ ساتھ رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے معاملے پر بھی غور و فکر کیا گیا۔ 
آئی سی سی نے ورلڈ کپ مینجمنٹ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ٹی 20ورلڈ کپ کو یو اے ای کرانے کی تیاری پر توجہ دیں اور اس کیساتھ ایک اور خلیجی ملک کو شامل کرنے کا آپشن بھی رکھا جائے ، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بھارت کے پاس ہی ہوں گے تاہم میزبان وینیو کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ 
اجلاس میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ایونٹ 2025 سے دوبارہ آئی سی سی کیلنڈر میں شامل ہو گا جس کے بعد 2024ءسے 2031 تک ہر سال آئی سی سی کے ایونٹس ہوں گے۔