روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی

روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 66 پیسےکمی آگئی۔


فاریکس ڈیلر ز کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی کے بعد  ڈالر 197 روپے 80 پیسےمیں فروخت ہو رہا ہے۔ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب تک  4 روپے 21 پیسےکم ہوچکا ہے،  ڈالر 26 مئی کوبلندترین سطح 202 روپےایک پیسہ پربندہواتھا۔
https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1531578798394814465?s=20&t=tijHSeb8FNYA3QF-r7goOg

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت مسلسل کمی کے بعد 198 روپے 46 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ٹریڈنگ میں مثبت رجحان نظر آرہا ہے۔آج پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 9 پوائنٹس کا اضافے کے بعد  انڈیکس 43087 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

مصنف کے بارے میں