چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا دور ختم

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا دور ختم

اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا دور اختتام پذیر ہو گیا، وہ  چار سال سات ماہ عہدے پر فائز رہے۔


تفصیلات کے مطابق جسٹس( ر) جاوید اقبال کو 11 اکتوبر 2017 کو 4 سال کے لیے تعینات کیا گیا تھا تاہم 10 اکتوبر 2021 کو مدت ختم ہونے پر عمران خان حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے 2 نومبر 2021 کو صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا۔120 روز کے صدارتی آرڈیننس میں صدر مملکت نے 2 جون تک توسیع کر دی۔


چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کئی حوالوں سے متنازعہ رہے، ان  پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف حکومتی ایما پر ادارہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام رہا۔


چئیرمین نیب جاوید اقبال کو کل الوداعی پارٹی دی جائے گی، چئیرمین نیب کے فارغ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو چئیرمین کا چارج دیا جائے گا جو کہ  نئے چیئرمین کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

مصنف کے بارے میں