پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفد سے ترک وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس دوران باہمی تجارت کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ترکی کے تین روزہ دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوامی رابطہ بڑھانے کے مواقع ہیں، پاکستان ترکی کی کارسازی صنعت سے بھی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ توانائی کے شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی میں زبانیں الگ ہیں لیکن ثقافت ایک ہی ہے جبکہ پاک، ترک تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں