پی ٹی آئی کی لانگ مارچ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے آزادی مارچ میں رکاوٹوں اور  گرفتاریوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔


پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ  سے استدعا  کی گئی ہے کہ  عدالت مرکزی و صوبائی حکومتوں کو مارچ شرکاء پر تشدد نہ کرنے کو حکم دے،  تمام آئی جیز کو کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخؤاست میں مزید  کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کے راستے میں کنٹینرز لگانے سے روکا جائے، حکومتوں کو حکم دیا جائے کہ مارچ شرکاء پر کسی قسم کا طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، درخواست میں تمام آئی جیز، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں