غلام نبی میمن آئی جی سندھ پولیس تعینات

غلام نبی میمن آئی جی سندھ پولیس تعینات

کراچی: سندھ حکومت نے غلام نبی میمن کو  آئی جی سندھ پولیس تعینات کر دیا۔


ذرائع کے مطابق سندھ حکومت   نے تعیناتی وفاقی حکومت سے مشاورت   کے بعد کی، غلام نبی میمن  اس وقت  ایڈیشنل آئی جی کراچی     کام کر رہے   ہیں۔

غلام نبی میمن کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کیس میں فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پر متعلقہ حکام کو سندھ پولیس کے سابق سربراہ کامران فضل سے آئی جی کا چارج واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں