سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر جم پارکس 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر جم پارکس 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن: انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز جم پارکس نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سابق انگلش کرکٹر کے کاؤنٹی کلب سسیکس نے ان کے انتقال  کا گزشتہ روز منگل کو اعلان کیا، وہ انگلینڈ کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر تھے۔انہوں نے  1954 سے 1968 کے درمیان 46 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر گھر میں گرنے کےبعد اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

جم پارکس1931 میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں سسیکس کے لیے ڈیبیو کیا اور کاؤنٹی کے لیے 739 فرسٹ کلاس میچز اور 132 لسٹ اے گیمز کھیلے۔

جم پارکس کو 1954 میں پاکستان کے خلاف واحد ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک سپیشلسٹ بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا تھا  بعد ازاں انہوں نے وکٹ کیپر کے طور پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مصنف کے بارے میں