یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ

یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 27 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ تقریباً 15 فیصد بنتا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔ 
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ رد وبدل کے سلسلے میں جون کے مہینے سے پٹرول کی قیمت میں 27 پاکستانی روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یو اے ای میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم کا ملے گا جو پاکستانی روپوں میں 225 روپے کا بنتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینے فی لیٹر پٹرول کی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہو گئی ہے۔ 

78c94af296176e2a6c2fca24932cb071


واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے تاحال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے تاہم چھوٹی گاڑیوں میں استعمال ہونے والا ای-91  پٹرول 3.96 درہم فی لیٹر میں ملے گا جو پاکستانی روپوں میں 213 روپے بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت نے پٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرکے 30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی تھی تاہم گزشتہ روز یہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب 15 جون سے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں