مخالفت بڑھنے لگی ،پی ٹی آئی رہنماؤ ں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مخالفت بڑھنے لگی ،پی ٹی آئی رہنماؤ ں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ملتان :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤ ں میں سے اکثریت نے دوبارہ لانگ مارچ کرنے کی مخالفت کر دی ،اکثریت کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو ملتوی کرنا ہی بہتر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کی اکثریت نے دوبارہ لانگ مارچ کرنے کی  مخالفت کردی، شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب کے متعدد رہنمائوں نے لانگ مار چ ملتوی کرنے کامشورہ دیا ۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کے اجلاس میں جہا ں سابق وزرا شامل تھے وہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے ،شرکا  نے مشورہ دیا کہ لانگ مارچ کو ملتوی کر دینا ہی بہتر ہے ،اگر سپریم کورٹ اجازت دے تو پھر لانگ مارچ کرنا چاہیے ،رہنماؤں  نے رائے دی کہ لانگ مارچ کی بجائے ضمنی انتخاب پر توجہ دینی چاہئے۔