دوسرا لانگ مارچ کب شروع ہو گا ؟عمران خان نے اعلان کر دیا 

دوسرا لانگ مارچ کب شروع ہو گا ؟عمران خان نے اعلان کر دیا 

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوسرے لانگ مارچ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مارچ کا اعلان کریں گے،پہلے ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اب مکمل تیاری کیساتھ آئینگے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دوسرے لانگ مارچ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرینگے ،اگر سپریم کورٹ ہمارے پر امن احتجاج کو تحفظ دیتی ہے جو کہ ہمارا جمہور ی حق بھی ہے تو ہم فورا لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دینگے ،اس سے قبل عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ہمیں اجازت نہیں دے گی تو پھر ہم دوسرے آپشنز استعمال کرینگے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال سے جرم کرنیوالے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ہیں، پاکستان جس دورسےگزررہاہےبہت کم ایساوقت آتاہے، یہ ملک  کے لئے فیصلہ کن وقت ہے، جب نماز پڑھتے ہیں تو اللہ سے ایک ہی چیز مانگتے ہیں، اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ ہمیں عظمت کے راستے  پر لگا۔

عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے قبل اور بعد میں اسلام آباد میں رہتا تو ان لوگوں کی پلاننگ تھی کہ یہ بنی گالہ کو سیل کر کے مجھے نظر بند کر دیں ،لیکن میں ایسا نہیں چاہتا تھا کیونکہ اگر میں نظر بند ہو جاتا تو میری اس تحریک آزادی کو نقصان پہنچنا تھا لوگوں کا مورا ل ٹوٹ جانا تھا ۔