میانوالی ایکسپریس کو فیصل آباد کے قریب حادثہ

میانوالی ایکسپریس کو فیصل آباد کے قریب حادثہ
سورس: File

فیصل آباد: فیصل آباد کے قریب لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 مسافر زخمی ہوئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں لاہور سے آنے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ بارش کے باعث ٹرین کی بوگی زمین نرم ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ 

صورتحال پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ اس دوران زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان ریلویز کے ذرائع کے مطابق پٹڑی سے اترنے کی وجہ ریلوے ٹریک کی ابتر حالت بتائی گئی ہے جو علاقے میں شدید بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔

ٹرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ، میانوالی، عیسیٰ خیل، چنیوٹ، دنیا پور، لاہور اور سرگودھا سے ہے۔ 

مصنف کے بارے میں