چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ: پی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی

چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ: پی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی
سورس: File

ملتان: چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ پی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام بند کردیا۔ ملتان اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گائی نشتر اسپتال کی او پی ڈی بند کرکے ہڑتال اور احتجاج کر رہے ہیں۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے نشتر اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں چلڈرن اسپتال، پی آئی سی ،جنرل اسپتال، جناح اور میو اسپتال میں آؤٹ ڈور سروسز بند کر دی جبکہ سروسز اسپتال اور گنگا رام اسپتال کی او پی ڈی بھی بند کردی گئی۔ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج  کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ چلڈرن اسپتال میں تشدد کرنے والے ملزمان کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

واضح رہے کہ چلڈرن اسپتال میں بچی کے انتقال پر لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر تشدد کیا، مشتعل لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ 

 چلڈرن اسپتال لاہور میں ایک سال کی بچی میڈیکل وارڈ میں داخل تھی جہاں اس کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی، ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود بچی کی جان نہ بچ سکی اور وہ انتقال کر گئی۔

مصنف کے بارے میں