اسحاق ڈار کا بہترین فیصلہ ، ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 27 روپے سستا 

اسحاق ڈار کا بہترین فیصلہ ، ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 27 روپے سستا 
سورس: file

کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کم ہوگئی۔ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر ایک دن میں 27 روپے کم ہوا ۔ 

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اس وقت 299.50 روپے ہے جو گذشتہ روز 311 روپے پر بند ہوئی تھی۔انٹر بینک میں بھی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر285روپے کا ہو گیا ہے۔

کرنسی ڈیلروں کے مطابق یہ کمی سٹیٹ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے لیے ڈالر کی انٹر بینک سے خریداری کی اجازت دینے کی وجہ سے آئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز، سٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی بیرونی ادائیگیوں کے لیے ڈالرز بینکوں سے خریدنے کی اجازت دی تھی۔

پہلے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالرز اوپن مارکیٹ سے خریدے جارہے تھے۔ کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہونے کا فری مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔

  

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدرملک بوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر ہوا۔ کمرشل بینکوں کو کہا ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید سکتے ہیں۔انشاءاللہ ڈالر مزید نیچے آئے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا کہ انٹر مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں اتنا فرق کیوں ہے جس پر میں نے انہیں بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں۔ 

اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور سرکلر جاری کیا جس کے تحت کمرشل بینک اب انٹر بینک سے بھی ڈالر خرید سکتے ہیں ۔اسحاق ڈار کے فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ حاجیوں کو ہوگا جو 315 میں ڈالر خرید رہے تھے اب 285 میں خریدیں گے۔