تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری 

تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد:  وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔  تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

وفاقی نظامت تعلیمات  کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے ۔  چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک،فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے  ۔ 

واضح رہے کہ پنجاب میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور صوبے میں 6 جون سے 17 اگست تک گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

مصنف کے بارے میں