"پیسہ یا پیار"،ثنا نے دونوں میں سے کس چیز کوچنا؟

لاہور:لالی وڈ کی اداکارہ ثنا نے "پیسے اورپیار" میں کس چیز کوچنا، انہوں نے اس کا تذکرہ ایک ویڈیو کلپ میں کیا ہے۔ لالی وڈ کی اداکارہ ثنا کی حال ہی میں  اپنے شو فخر کے ساتھ خلع فائنل ہوئی ہے۔ جو کلپ وائرل ہوا ہے اس میں انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کس قسم کے  مرد سے شادی کریں۔ 

اس کلپ میں ثناء کو پیسہ یا پیار میں سے ایک چیز کو چننے  کا  کہا جا رہا ہے ۔ جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا مرد چونکہ وفادار نہیں ہوتا، اس لیے امیر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔ ثناء نے اپنے سابقہ شوہر اور ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے  اس سےقبل کہاتھا کہ   میں نے خلع کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ اپنی آئندہ کی زندگی کو ماضی سے بہتر بنانا چاہتی ہوں۔

ثناکاشمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا  لیکن انہوں نے  انتہائی کم کام کیااور شادی کے بعد زیادہ پراجیکٹس میں منظر عام پر نہیں آئیں۔ 

مصنف کے بارے میں