پیپلز پارٹی میں کچھ لوگ آئے ، بہت سے آرہے ہیں: کائرہ

پیپلز پارٹی میں کچھ لوگ آئے ، بہت سے آرہے ہیں: کائرہ

لاہور:پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہنا ہےکہ  پیپلز پارٹی میں بہت سارے لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اب انہیں اس جماعت بارے پتا چل گیا تو واپس آ رہے ہیں، ہم جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں۔قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی میں بہت سارے لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اب انہیں اس جماعت بارے پتا چل گیا تو واپس آ رہے ہیں، ہم جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ    اس وقت سیاسی محاذ پر بڑی کشیدگی ہے۔

 خواتین کے حوالے سے  زیادتی کے گھٹیا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر الزامات کی بارش ہو رہی ہے۔  ہمارے قائد کو سکھر کی سی کلاس جیل میں رکھا گیا۔ یہ ایک دن جیل میں رہے تو چیخیں نکل گئی ہیں، اگر کسی نے کوئی جرم کیا تو فیئر ٹرائل کے بعد سزا اور جزا کا فیصلہ ہونا چاہیے۔کریمنل، انسداد دہشت گردی اور آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوں گے، کسی کا ملٹری کورٹ کے تحت ٹرائل ہوتا ہے تو تین دفعہ اپیلوں کا حق ہو گا۔

 ماضی میں ملٹری کورٹ کا استعمال بہت خوفناک ہے، تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات تو نو مئی سے پہلے ہو رہی تھی، انہیں تو بن مانگے بھی عدالت سے ریلیف مل جاتا ہے۔پا کستان کی عدالتیں امریکا کی عدالتوں سے زیادہ آزاد ہیں۔پیپلز پارٹی میں کچھ لوگ آئے ہیں، بہت سے لوگ آرہے ہیں، اگر ہمارے لوگ غلطیاں کر گئے وہ کسی انقلاب کیلئے نہیں گئےتھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 9 مئی خوفناک دن تھا، رینجرز نے پکڑا، مال روڈ پر ڈی جی رینجرز کا گھر ہے وہاں تو کچھ نہیں ہوا، قائداعظم کے گھر پر اٹیک ہوتا ہے، سب کی منزل وہ ہے۔ تین طرح لوگوں کے ٹرائل ہونے ہیں، اگر کسی کا جرم آرمی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے تو پہلے سول کورٹ کو مطمئن کیا جائے گا، اس کا ٹرائل ہوگا، پہلی اپیل آرمی چیف کے پاس ہوتی ہے۔آرمی چیف کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل ہوگی، ہائی کورٹ کے بعد اس کی سپریم کورٹ میں اپیل ہوگی۔

مصنف کے بارے میں