ہم انشااللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے: مونس الٰہی کا رد عمل

ہم انشااللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے: مونس الٰہی کا رد عمل

لاہور:چودھری مونس الٰہی کاکہنا ہےکہ  والد نے کہا تھا  چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کے بیٹے مونس الٰہی نے ٹویٹ کیا  کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

5c30c37cf9748061fbfbd7906c9e6b9c


انہوں نے مزید کہاکہ تین دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔ اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشااللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں