آئندہ  بجٹ ٹیکس فری ہوگا یا نہیں؟،عائشہ غوث پاشا   نے کیاکہا؟

آئندہ  بجٹ ٹیکس فری ہوگا یا نہیں؟،عائشہ غوث پاشا   نے کیاکہا؟

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں خسارے اور مہنگائی کا توازن قائم کرنا ہو گا، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا  نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  خزانہ کے اجلاس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ   آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ان کاکہنا تھا کہ معیشت میں اتنا بگاڑ ہے کہ یکایک سب ٹھیک نہیں ہو سکتا، معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں خسارے اور مہنگائی کا توازن قائم کرنا ہو گا، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہو جائے گا، آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کی معاشی کارکردگی بہتر نہیں ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومت مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے میں سست ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ  دونوں صوبوں کی نگران حکومتیں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں نہیں کر رہیں۔  پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتیں ناجائز منافع خوری اور پرائس مانیٹرنگ میں ناقص کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں