بنگلہ دیش کو پاکستان میں مکمل سیریز کی پیشکش کردی، پی سی بی ذرائع

 بنگلہ دیش کو پاکستان میں مکمل سیریز کی پیشکش کردی، پی سی بی ذرائع

شارجہ: پی سی بی ذرائع سپر لیگ کئے فائنل کو کامیاب بنانے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ۔اس کے لیئے فائنل کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی کا انتظام کیا گیاہے ۔اسطرح  لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کی صورت میں امکان ہے کہ اس سال کے آخر میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

دو سال پہلے زمبابوے کی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نہ آنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی جگہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بلا کر سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ رضامندی ظاہر کریں تو بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے جس میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 میچ شامل ہوں گے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم تین بار بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اس لئے اب بنگلہ دیش پاکستان کا دورہ کرے۔بنگلہ دیشی سیکورٹی وفد نے سیکورٹی وفد کلیئرنس دیدی تو دسمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مکمل سیریز ہوگی۔