کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ: ذرائع کے مطابق سریاب روڈ سڑک کنارے نصب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی کوئٹہ میں سڑک کنارے بم نصب کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں