اخروٹ بانجھ پن کے علاج میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے ،ماہرین

اخروٹ بانجھ پن کے علاج میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے ،ماہرین

اسلام آباد:اخروٹ کھانے میں تو مزیدار ہوتے ہیں مگر بیماریوں کے خلاف بھی انتہائی کارآمد ہوتے ہیں ۔امریکی ماہرین نے سالوں کی تحقیق کے بعد دعوی ٰ کیا ہے کہ دوسری بیماریوں کے علاوہ اخروٹ بانجھ پن کا شکار خواتین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

ڈیل وئیر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ ان خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتا ہے۔

تحقیق کے دوران چوہوں کے دو گروپس پر تجربات کیے گئے جن میں سے ایک کو اخروٹ پر مبنی جبکہ دوسرے کو کنٹرول غذا نو سے گیارہ ہفتوں تک استعمال کرائی گئی۔

ان میں سے ایک گروپ صحت مند جبکہ دوسرا بانجھ پن کا شکار تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اخروٹ پر مبنی غذا کے استعمال سے بانجھ پن کے شکار چوہوں کے خلیات میں بہتری دیکھنے میں آئی بلکہ وہ باپ بننے کے قابل ہوگئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ اخروٹ کھانا اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جانا جاسکے کہ اخروٹ میں موجود کونسی چیز اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ اخروٹ کا استعمال بانجھ پن پر قابو پانے کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔