سخت امیگریشن قوانین سے بے روزگار افراد کو فائدہ ہوا: ٹرمپ

سخت امیگریشن قوانین سے بے روزگار افراد کو فائدہ ہوا: ٹرمپ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد کانگریس سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور اتحاد کا پیغام دینے آیا ہوں۔ امریکا ہر قسم کی برائی اور نفرت انگیزی کی مذمت کرتا ہے۔ ہم اپنی سرحدوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ جلد ہی امریکا کی جنوبی سرحد پر عظیم دیوار کی تعمیر شروع کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سخت امیگریشن قوانین سے بےروزگار افراد کو فائدہ ہوا۔ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا سے نکال دیں گے۔ روزگار کے مزید نئے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں۔ امریکا میں دم توڑتی صنعتوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کو شدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔ نائن الیون کے بعد امریکا میں جتنے حملے ہوئے باہر سے آئے دہشتگردوں نے کیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں