ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی: کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بائیو گرافکل فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بائیو گرافکل فلم بنانے کی خواہش کا انکشاف کیا ہے جس کیلئے وہ بالی ووڈ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ پراجیکٹ ابتدائی مرحلے میں ہے اور ابھی تک کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی لہذٰا ابھی فلم کے بارے میں تفصیلات بتانے کا درست وقت نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر میں کرکٹ کو جتنی اہمیت دی جاتی ہے وہ کسی اور کھیل کو نہیں دی جاتی۔ بھارت کے پاس کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی چیمپئن کھلاڑی موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں