ودیا بالن گُر مہر خان کے حق میں بول پڑیں

ودیا بالن گُر مہر خان کے حق میں بول پڑیں

ممبئی:دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گر مہر خان کو اس وقت دھمکی آمیز کالز اور شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب گر مہر نےپاکستان کی حمایت کی اور کہاکہ میرے باپ کو پاکستان نے نہیں مارا ۔ بھارتی طلباءکی تنظیم ABVPکاور بہت سے لوگوں کی جانب سے مہر کو دھمکی آمیز کالز بھی ملیں لیکن مہر نے اے بی وی پی کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بات کی جس کے بعد وہ اب تک شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

گر مہر ایک بھارتی فوجی کی بیٹی ہیں جو کہ بھارتی دفاع میں اپنی جان ہار چکے ہیں۔گزشتہ روز مشہور اداکارہ ودیا بالن سے گر مہر کے ABVPکے خلاف بولنے پر پوچھا گیا تو وِدیا کا کہنا تھا کہ ” ہر کسی کو آزادیِ رائے کا حق ہونا چاہیے میں اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی لیکن ہر کسی کو حق ہے کہ وہ اپنی شخصیت اور عزت نفس برقرار رکھ سکے“۔


دوسری جانب ودیا کے ان خیالات کے جواب میں منسٹر آف ہوم افئیرز کرن رِجو کا کہنا ہے کہ ” آزادی رائے کا حق رکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کو قوم دشمن نعرے لگانے کا لائسنس مل گیا ہے۔حکومت پر تنقید کریں لیکن ملک و قوم کو گالی مت دیں“۔
ودیا بالن کے علاوہ جاوید اختر ،موسیقار وشال ،پوجا بھٹ اور سیش کندر نے بھی گر مہر کے حق میں آواز اُٹھائی ہے۔