ملک بھر میں شرپسند عناصر کیخلاف سرچ آپریشن جاری، متعدد افراد گرفتار

ملک بھر میں شرپسند عناصر کیخلاف سرچ آپریشن جاری، متعدد افراد گرفتار

لاہور: آپریشن" ردالفساد سے فسادیوں کے گرد گھیراتنگ ہونے لگا۔ ملک کے مختلف شہروں میں مزید درجنوں افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گجرات میں ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملتان میں تھانہ صدر اور راجا رام کےعلاقوں میں کارروائی کر کے 9 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

لاہور کے علاقے نصیرآباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ راولپنڈی میں ڈھوک رتہ اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ چنیوٹ اور حافظ آباد میں بھی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مریدکے میں بھی پندرہ مشتبہ افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔ پشاور کے علاقے پشتہ خرہ تاج آباد اور ٹی وی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت درجنوں افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ خانپور کے علاقے خانواہ میں 2 مشکوک افراد پکڑے گئے۔ 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں