ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی مطلع بھی ابر آلود

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی مطلع بھی ابر آلود

لاہور:پی ایس ایل کے شیدائیوں کے لیے اس سے بڑی خبر کیا ہو سکتی ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے سات دن تک لاہور میں سورج چمکتے رہنے کی خبر دے دی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کا مزاج بدل دیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں آج پھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے اور خنکی بھی بڑھ گئی۔

شہر اقتدار میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور آسمان پر چھائے بادل کسی بھی وقت برسنے کے لیے بے قرار ہیں۔ ملکہ کوہسار مری اور مظفر آباد کو بھی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ کراچی میں دو روز سے چھائے بادل بن برسے ہی رخصت ہو گئے۔ شہر اور گردونواح میں خشک موسم نے ڈیرے ڈال لیے۔

موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، فاٹا، گوجرانولہ، سرگودھا، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور دیگر شہروں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں