فلسطین: 69 بچوں کو جنم دینی والی خاتون زچگی کے دوران انتقال کر گئیں

فلسطین: 69 بچوں کو جنم دینی والی خاتون زچگی کے دوران انتقال کر گئیں

غزہ: فلسطین کی ایک 40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی بیوی کے مختلف اوقات میں جنم دیے گئے بچوں کی تعداد 69 ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی زچگی کی بیماری کے دوران گذشتہ اتوار کو غزہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔ اس کی فوت ہونے والی بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین، تین اور 4 بار چار، چار بچوں کو جنم دیا۔

بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق کسی خاتون کے ہاں بچے جنم دینے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں