سعود ی دارلحکومت ریاض میں گیسٹ ہائوس سے متعدد خواجہ سرا گرفتار

سعود ی دارلحکومت ریاض میں گیسٹ ہائوس سے متعدد خواجہ سرا گرفتار

ریاض:سعودی عرب میں خواجہ سرا ئوں کے بارے میں بہت کم خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں ۔اور گر آجائے تو انوکھی ہی ہوتی ہے ۔جیسے گزشتہ روز سعودی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر گیسٹ ہاﺅس میں پاکستانی 35 خواجہ سراﺅں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی  پولیس ترجمان کرنل فواز المیمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں نے ریاض کے جنوبی علاقے کو ایک گیسٹ ہاﺅس میں خواجہ سراﺅں کا پروگرام منعقد کیا تھا۔

پولیس ذرائع نے اطلاع ملنے پر گیسٹ ہاﺅس پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی۔ زنانہ لباس زیب تن کئے ہوئے مردوں کو داخل ہوتے دیکھا۔ یہ میک اپ بھی کئے ہوئے تھے۔

فوراً ہی فورس نے گیسٹ ہاﺅس کی ناکہ بندی کرکے چھاپہ مارا اور وہاں موجود تمام 35 خواجہ سراﺅں کو حراست میں لے لیا۔ ان لوگوں نے اپنے زیورات اور زنانہ ملبوسات ضائع کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پکڑے گئے تمام خواجہ سرائوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں ، پولیس ذرائع کا مزید کہناہے کہ خؤاجہ سرائوں کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

سعودی عرب میں اتنی بڑی تعداد میں پکڑے جانے والے خواجہ سرائوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔