اوبر کمپنی کے سی۔ای۔او اپنی ہی کمپنی کے ڈرائیور کیساتھ الجھ پڑے، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوبر کمپنی کے سی۔ای۔او اپنی ہی کمپنی کے ڈرائیور کیساتھ الجھ پڑے، ویڈیو وائرل ہوگئی

نیویارک: اوبر کمپنی کے سی۔ای۔او ٹریوس کلانِک کی اپنی ہی کمپنی کے ایک ڈرائیور کیساتھ  الجھنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویدیو میں انہیں ڈرائیور کیساتھ کرایہ پر بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اوبر کمپنی کے سی۔ای۔او ٹریوس کلانِک نے رات کے وقت 2خواتین دوست کیساتھ اوبر کی ٹیکسی میں سفر کرنے کو ترجیح دی،اس دوران ڈرائیور کے سمارٹ فون نے جو گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھا تھا نے تمام گفتگو ریکارڈ کرلی۔تمام راستے ٹریوس کلانک اور انکی خاتون ساتھی اوبر کے متعلق گفتگو کرتے ہیں۔

سفر تو بخیریت انجام پا جاتا ہے اور سی ای او کی دونوں دوست بھی گاڑی سے باہر نکل جاتی ہیں۔اب یہاں سے مسلمان ڈرائیور اور کلانک کے درمیان گفتگو شروع ہوتی ہے۔اس موقع  پر ڈرائیو  کامل سی ای اور ٹریوس کلانِک کو کہتے ہیں کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں،کلانک نے جواب دیا کہ تم سے ملکر بھی اچھا لگا، کامل نے جواب دیا آپ کو دیکھ کر بھی اچھا  لگا۔

یقئناً اوبر کے سی ای او کی اسکی گاڑی میں موجودگی کسی معجزے سے کم نہ تھی اور ان سے گفتگو کرنے کا بھی یہ سنہری موقع تھا جو کامل نے ہاتھ سے نہ جانے دیا۔کامل کلانک سے پھر مخاطب ہوا اور بولا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آپ مجھے یاد رکھیں گے لیکن ٹھیک ہے۔کامل نے ایک عام ڈارئیور کے مسئلے کو کلانک کیساتھ شیئر کیا اور کہا کہ آپ اپنی کمپنی کا معیار بڑھا رہے ہیں لیکن قیمتیں گر رہی ہیں۔

آپ لوگوں کا اعتماد کھو رہے ہیں، روزانہ پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے میں بھی دیوالیہ ہوچکا ہوں او آپ کی وجہ سے مجھے 97ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔جبکہ کلانک نے ڈرائیور کی بات کو رد کرتےہوئے اوبر کی قیمتیں گرنے والی بات کو بے کار قرار دے دیا، اور ڈرائیور کیساتھ مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کالی گاڑیوں میں گندگی کو بھی پسند نہیں کرتے۔  

پھر کلانک نے کامل کی گاڑی کے دروازے پربھی تنقید کی۔اگلے روز یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کلانک نے ڈرائیور کو تلخ کلامی پر معذرت کر لی۔دوسری جانب اوبر کمپنی نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں

مصنف کے بارے میں