پی ایس ایل: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

پی ایس ایل: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

لاہور:پلے آف کے پہلے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اب دوسرے پلے آف کی تیاری جاری ہے ۔

  آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  کے دوسرے پلے آف میں  کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،ہارنے والی ٹیم کا واپسی کا ٹکٹ کٹے گا جبکہ جتنے والی کو فائنل تک رسائی کے لئے پشاور زلمی کو بھی مات دینا ہوگی۔

شارجہ میں ہونے والا دوسرا کوالیفائنگ میچ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا،ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ آمنے سامنے آئیں ،دونوں ہی مقابلوں میں کراچی کنگز نے بازی ماری ۔

کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ اور کرس گیل فارم میں آچکے ہیں تو دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ڈیوائن اسمتھ ،ان فارم بریڈن ہیڈن، کپتان مصباح اور شین واٹسن جیسے تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں۔