ٹرمپ نے عراق کو سفری پابندی کا شکار ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا

ٹرمپ نے عراق کو سفری پابندی کا شکار ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا

واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے نئی امیگریشن پالیسی میں ایک حکم نامے کے تحت عراق کو پابندی کا شکار ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے یہ فیصلہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹا گون کی طرف آنے والے دباﺅ کی وجہ سے کیا گیا،امید کی جا رہی اس نئے سرکاری حکم نامے پر بدھ والے دن دستخط کر دئے جائیں گئے۔


یاد رہے اس پہلے امریکی صدر کے اس حکم نامے کو امریکی فیڈرل کورٹ نے روک دیا تھا،تاہم اس سلسلے میں صومالیہ،ایران،لیبیا،سوڈان،شام اور یمن بدستور پابندی برقرار رہے گی