سانحہ سیہون کی تحقیقات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے: آئی جی سندھ

سانحہ سیہون کی تحقیقات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے: آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے لیکن دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا سندھ میں ہزار سے زائد درگاہ ہیں ہر درگارہ کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ حساس درگاہوں پر سیکیورٹی سخت ہے۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا سانحہ سیہون کی تحقیقات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی میں امن و امان کے حوالے سے صورت پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں