نسان موٹرز کی تیار کردہ سیلف ڈرائیو نگ کار کا یورپ میں پہلا کامیاب تجربہ

نسان موٹرز کی تیار کردہ سیلف ڈرائیو نگ کار کا یورپ میں پہلا کامیاب تجربہ

لندن : جاپانی کار ساز ادارے نسان موٹرز کی تیار کردہ سیلف ڈرائیونگ کار کا یورپ میں پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

نسان کی سیلف ڈرائیو نگ کار کو ایکسل سنٹر سے لندن سٹی ایئر پورٹ کی سڑکوں پر دوڑا کر دیکھا گیا جس کے لئے گاڑی کو نیویگیشن سسٹم اور کیمروں کی مدد حاصل تھی۔
مذکورہ کار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑ سکتی ہے۔ برطانیہ مستقبل میں ان گاڑیوںکی بڑی مارکیٹ ثابت ہونے کی وجہ سے دلچسپی لے رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 2025ءتک سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے عالمی صنعت 90 بلین پاﺅنڈ (1.1 ٹریلین ڈالر) پر آجائے گی۔ متعدد جاپانی کار ساز اداروں نے برطانیہ میں اپنے کارخانے لگا رکھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں