ترک خاتون کا بلیوں کی محبت میں انوکھا کام

انقرہ: ترکی میں اس بار شدید سردیاں پڑیں اور ایک خاتون نے سڑکوں کی آوارہ بلیوں کو یخ بستہ ٹھنڈ سے بچانے کے لیے اپنی کھڑکی سے ایک سیڑھی بنائی ہے جس کے چھوٹے زینے پربلیاں باآسانی چڑھ کر ان کے گرم گھر میں داخل ہوسکتی ہیں۔

شبنم الہان کے مطابق یہ سیڑھیاں انہوں نے اس لیے بنائی ہیں کہ اگر باہر بہت سردی ہو تو بلیاں آسانی سے ان کے گرم اور پرسکون گھر میں آسکیں۔ دندان ساز خاتون نے پڑوسیوں کے خیال سے سیڑھیوں کے قدمچوں پر چھوٹی چھوٹی کیاریاں رکھ دی ہیں ۔ بلیاں شبنم کا خلوص پہچان گئیں اور کئی بلیاں اور ان کے بچے خاتون کے گھر آگئے اور خود کو سردی سے بچانے لگے۔ شبنم اکثر کہتی ہیں کہ دنیا صرف انسانوں کےلیے ہی نہیں بنی بلکہ ہر جاندار کو اس میں رہنے کا یکساں حق حاصل ہے۔

اس کے علاوہ بھی خاتون سڑک کے کتوں اور بلیوں کو کھانا اور پانی دیتی رہتی ہیں۔ اپنے فارغ اوقات میں وہ جانوروں کی خدمت کرنے میں سکون محسوس کرتی ہیں۔ ’ میں چاہتی ہوں کہ کوئی جانور بھوکا اور پیاسا نہ رہے بلکہ خوش رہے،