آسکر ایوارڈ شومیں بھارتی فلم انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ

ممبئی: دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ”آسکر ایوارڈ “ میں بھارت کے مایہ ناز اداکار اوم پوری کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جسے بھارتی فلم انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ بھارتیوں نے اپنی کسی تقریب میں اوم پوری کا کوئی ذکر تک نہ کیا۔

لاس اینجلس میں ہونے والے 89 ویں آسکر ایوارڈز شو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا جس میں ان کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جس پر اوم پوری کے خاندان والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ” اوم پوری نے مسلسل 25 سال نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ اور برٹش فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جس پر موشن پکچرز اکیڈمی نے ان کی خدمات کو سراہا ہم ان کے مشکور ہیں“۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی ہی فلم انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اوم پوری کی خدمات کو نہ سراہنے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیا ہے۔ نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس اور شرمناک بات ہے کہ ہالی ووڈ میں اوم پوری کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا لیکن بالی ووڈ کی کسی تقریب میں ان کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا۔