شہریار خان نے پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا اعلان کر دیا

شارجہ: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا رہنے والا ہوں اور کراچی کنگز کو ہی سپورٹ کروں گا۔پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ بھی کراچی میں ہو گا.

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے اگلی میٹنگ لاہوراور اس کے بعد پھر اسلام آباد میں ہوگی۔عوامی دلچسپی کے باعث فائنل لاہورمیں کرایاجارہاہے,پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹاپ کرکٹرزکھیلیں۔ سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی جبکہ ظہیر عباس ، جاوید میانداد اور محسن حسن خان سے ان کے گھر جاکر ملوں گا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،نتیجہ اسلام آباد میں آخری اجلاس کے بعدآئے گا۔پی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانے کامقصدیہ نہیں تھا کہ تمام ٹاپ پلیئرزہی لاہور آئیں گے۔