’سرکار 3‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنی فلم ’سرکار 3‘ کے ساتھ اپنے اینگری ینگ مین لُک میں واپس آگئے ہیں۔ اداکار کی فلم ’سرکار‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کا دوسرا حصہ 2008 میں ’سرکار راج‘ کے نام سے ریلیز ہوا، جبکہ اب فلم کا تیسرا حصہ رواں سال 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ اداکار امیت سیدھ، جیکی شروف، منوج باجپائی، رونت روئے اور یامی گوتم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ امیتابھ بچن اور جیکی شروف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے ٹریلر کو مداحوں سے شیئر کیا۔

’سرکار 3‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنی فلم ’سرکار 3‘ کے ساتھ اپنے اینگری ینگ مین لُک میں واپس آگئے ہیں۔اداکار کی فلم ’سرکار‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کا دوسرا حصہ 2008 میں ’سرکار راج‘ کے نام سے ریلیز ہوا، جبکہ اب فلم کا تیسرا حصہ رواں سال 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ اداکار امیت سیدھ، جیکی شروف، منوج باجپائی، رونت روئے اور یامی گوتم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

امیتابھ بچن اور جیکی شروف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے ٹریلر کو مداحوں سے شیئر کیا۔