”ٹاکیز ٹی تھری“ کریڈٹ کارڈ کے سائز کا انوکھا موبائل، بیٹری ٹائمنگ 72 گھنٹے

”ٹاکیز ٹی تھری“ کریڈٹ کارڈ کے سائز کا انوکھا موبائل، بیٹری ٹائمنگ 72 گھنٹے

بارسلونا : بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگریس میں گزشتہ روز ایک انوکھا اور منفرد موبائل ”ٹاکیز ٹی تھری“ متعارف کرایا گیا، جو  دیکھنے میں کسی کیلکولیٹر جیسا لگتا ہے۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد موبائل ایک ڈمب یا پرانے طرز کا فون ہے جس میں 0.96 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس کے بٹن بھی کسی بھی موبائل فون سے مختلف ہیں۔ اس میں فیچرز نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں تک کہ اسکرین بھی کلر نہیں تاہم ایک چارج پر اس کی بیٹری 72 گھنٹے ضرور چل سکتی ہے۔

اس میں تھری جی کنکشن اور وائی فائی بھی موجود ہے مگر انٹرنیٹ کی اسپیڈ اتنی کم ہوتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے انٹرنیٹ اس پر استعمال نہیں ہوسکتا۔

مصنف کے بارے میں