سونے کی فی تولہ قیمت میں150روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں150روپے کمی

کراچی : عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 8ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1245ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے51000،دس گرام سونے کی قیمت 128روپے کمی سے 43714روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت770روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔